ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / روپے کی قدر میں گراوٹ:سستاحج کرانے کادعویٰ بھی فرضی؟ حجاج کرام پر بوجھ میں اضافہ ،مزید پیسے وصولے جاسکتے ہیں

روپے کی قدر میں گراوٹ:سستاحج کرانے کادعویٰ بھی فرضی؟ حجاج کرام پر بوجھ میں اضافہ ،مزید پیسے وصولے جاسکتے ہیں

Sun, 23 Sep 2018 17:59:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی23ستمبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) سرکارایک طرف دعویٰ کررہی ہے کہ اس نے اس بارسستاحج کرایاہے ۔لیکن اب روپیے کی گراوٹ کی وجہ سے پھرحاجیوں سے پیسے وصولی کی جائے گی ۔عالمی بازار میں ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کی قدر میں ہورہی گراوٹ کی وجہ سے اب حجاج کرام پر مزید بوجھ پڑنے والاہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا اس گراوٹ کی وجہ سے ہوئے خسارہ کی بھرپائی کے لیے عازمین حج سے مزید رقم لینے کے بارے میں  سوچ رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق حج کمیٹی کو روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے 63 کروڑ کا خسارہ ہواہے۔بتایا جارہا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اپنے خسارہ کی بھرپائی کیلئے ہر حاجی سے 5600 روپے مزید ادا کرنے کی درخواست کرے گی۔ یہی نہیں سعودی عرب میں نہ ملنے والی سہولیات کی وجہ سے واپس کی جانے والی رقم بھی سال رواں حجاج کرام کو لوٹائی نہیں جائیں گی۔کل یعنی 24 تاریخ کو حج کمیٹی کی میٹنگ ہونے والی ہے ، جس میں خسارہ سے نمٹنے کے طریقہ پر غور کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔


Share: